نوشہرہ ورکاں،05 نومبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں شاھد بشیر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مریضوں کو ملنے والی تمام سہولتیں بلا تفریق فراہم کی جائیں اور صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر رکھنے کے لیے عملہ صفائی کو 24گھنٹے مامور رکھا جائے۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں شاھد بشیر نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں شاہد بشیر ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹر عدنان نے انہیں ہسپتال کے تمام شعبوں کا دوہ کرایا اور مریضوں کو بہم سہولتوں بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں بارہ سے پندرہ سو مریضوں کو روانہ کی بنیاد پر طبی سہولتیں میسر کی جا رہی ہیں اور ایمرجنسی میں بھی 24 گھنٹے عملہ کی تعیناتی اور دواؤں کی فراہمی بھی کی جا رہی ہے اور آپریشن کے لیے ایم ایس ڈاکٹر سرجن عرفان ریاض کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔











