پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کااجلاس، او پی سی کے47ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری

33

لاہور،19نومبر  (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کااجلاس منعقد ہوا۔ پنجاب کے 26اضلاع کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے چیئرمین اور7کوآرڈینیٹرز ٹو اوورسیز پاکستانی کمیشن کا تقرر کیا گیا۔ انہوں نے اوورسیز ڈسٹرکٹ چیئرمین او رکوآرڈینیٹرز کو تقرر نامے دئیے۔ انہوں نے او پی سی کے47ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دی۔

 اجلاس میں ہر ڈویژن میں اوورسیز کلب کے قیام کی تجویز سے اتفاق کیا گیااور کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانیز متعلقہ ڈویژن میں خود اوورسیز کلب تعمیر کرائیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کی معاونت کیلئے اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2021 بھی پاس کرایا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ون ونڈ ریونیو،نادرا اورایل ڈی اے کائونٹرز کو فعال کیاگیاہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی پنجاب کے ہر محکمے میں بھرپور سپورٹ او رمعاونت کریں گے۔

 وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز کمیشن سید طارق محمود الحسن نے وزیراعلی چودھری پرویزالہی کی کاوشوں کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلی چودھری پرویزالہی کا اخلاص قابل تحسین ہے۔