چنیوٹ، ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید کا ڈسٹرکٹ صنعت زار کمپلیکس کا دورہ

31

چنیوٹ، 30 نومبر(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے ڈسٹرکٹ صنعت زار کمپلیکس کا دورہ کیا اور صنعت زار میں طالبات کو سکھائے جانے والے علوم وفنون کی تفصیلات پر بریفنگ لی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شہباز خان اور مینجر صنعت زار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور صنعت زار کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے زیر تربیت طالبات سے بھی گفتگو کی اورمختلف ٹریڈز میں کورسز کے بارے میں سوالات کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے عمارت کے مختلف حصے بھی دیکھے اور کوالٹی ٹریننگ کے اعلی معیار کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں،مینجر ادارہ نے مجموعی کارکردگی سے آگاہ کیا۔