چیئرمین نادرا طارق ملک کی مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام سے ملاقات

9

اسلام آباد، 17 نومبر(اے پی پی): چیئرمین نادرا طارق ملک نےمشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام سے انکے دفتر پرائم منسٹر سیکرٹیریٹ میں جمعرات  کو ملاقات کی۔ ملاقات میں نادرا کی عمومی اور خیبرپختونخوا میں نادرا کی کارکردگی پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے نادرا کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور خیبرپختونخوا کے حوالے سے بہتری کیلئے مزید اقدامات  کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔