گھوٹکی؛پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ڈی ایس پی ، دو ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکار شہید

19

گھوٹکی،06نومبر(اے پی پی): رونتی کے کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ڈی ایس پی اوباڑو اور دو ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سات روز قبل اوباڑو میں رونتی روڈ سے اغوا کئے گئے تین افراد کی بازیابی کے لئے پولیس نے رونتی کے کچے کے علاقے میں ٹارگیٹیڈ آپریشن شروع کیا. ڈی ایس پی اوباڑو عبدالمالک بھٹو،ایس ایچ او کھینجو دین محمد لغاری، ایس ایچ او میرپورماتھیلو عبدالمالک کمنگر کی قیادت میں ڈاکوؤں کے قریب موجود تھے اور مقابلہ جاری تھا اس دوران ڈاکوؤں کی بہت بڑی تعداد نے جدید اسلحہ کے ساتھ حملہ کردیا اور پولیس مقابلے کے دوران ڈی ایس پی اوباڑو دو ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکار بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے اور ایس ایچ او رونتی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو کے بعد سکھر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کچے میں پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے، پولیس آپریشن جاری ہے تاحال اغوا ہونے والی تین مغوی بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

شہدا ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو،ایس ایچ  او دین محمد لغاری،ایس ایس ایچ او عبدالمالک کمانگر،اہلکار سلیم چاچڑ،جتوٸی کی جسد خاکی تحصیل اسپتال اوباڑو کے بعد پولیس لائن میرپور ماتھیلو منتقل کر دی گئی ہیں۔شہدا کی نماز جنازہ آن دن گیارہ بجے ایس ایس پی آفیس میں ادا کی گئی۔

دوسری جانب رونتی کے کچے میں پولیس اور ڈاکووں کے مابین مقابلے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے سوگ میں اوباڑو کی کلاتھ مرچنٹ، میڈیکل ایسوسی ایشن، صرافہ یونین و دیگر تاجر برادری رہنما کال پر اور میں شہر کے تمام کاروباری مراکز بند کر دیا گیا۔تاجر برادری کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے غم میں برابر کی شریک ہے پولیس کا ساتھ دینے کے لیے ہر مشکلات کا سامنے کریں گے سندھ پولیس کے شہیداء ہمارے قومی ہیرو ہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔