ہماری اصلاح اور نجات کا تصور قرآن و سنتﷺ پر عمل پیراہی سے ہے؛ حضرت مولانا  قاری عصمت اللہ ملتانی

63

نوشہرہ ورکاں،18نومبر(ا ے پی پی ): حضرت مولانا  قاری عصمت اللہ ملتانی نے کہا ہے کہ ہماری اصلاح اور نجات کا تصور قرآن و سنت پر عمل پیراہی سے ہے اور زندگی کے ادوار میں تنگ دستیوں میں گھرے لوگ مالک کائنات  سے ہی مانگیں وہ زات بلا تفریق نوازنے اور نہ ختم ہونے والے خزانے کی مالک ہے۔

 ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا  قاری عصمت اللہ ملتانی نے جامعہ مسجد قدس میں کثیر مجمع سے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے  اپنے بیان میں مخصوص انداز میں قرآن مقدس کی تلاوت جاری رکھتے ہوئے مفہوم کو بیان کیا اور بتایا کہ کائنات کا وجود اللہ رب العزت کا بنایا ہوا ہے وہ ہی پاک زات رازق اور مالک ہے، دنیا جہان کی نعمتوں کا تصور اسی پاک زات کی مصوری سے ہے اسی سے مانگو اور ہمارا ایمان کامل ہو گا تو اس مالک کے  خزانے سے ہر نعمت کی فراوانی میسر ہو گی۔