اوکاڑہ؛ دیپالپور سے حویلی اور دیپالپور سے بصیر پور کی تعمیر و مرمت کے کام کا افتتاح کر دیا  گیا

9

اوکاڑہ،8 دسمبر(اے پی پی ): دیپالپور سے حویلی اور دیپالپور سے بصیر پور کی تعمیر و مرمت کے کام کا افتتاح کر دیا  گیا ہے۔ افتتاحی تقریب  میں  ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر زچوہدری طارق ارشاد ،خرم جہانگیر وٹو ،میاں معظم جہانزیب وٹو  شریک تھے ۔

  اس موقع پر ایکسیئن ہائی وے ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے سڑکات کے کل تخمینہ اور مدت تکمیل سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی نے ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، یہ منصوبہ پائیداری ، خوبصورتی اور کفایت شعاری کا شاہکار ہونا چاہیے ۔انہوں نے  ہدایت  کی  کہ محکمہ ہائی وے کے افسران ذاتی دلچسپی ،لگن سے اس منصوبے کی نگرانی کریں اور دوران تعمیر بھی لوگو ں کی آسانی اور آمد و رفت کی سہولت کو مد نظر رکھا جائے ۔