اٹک؛ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس،کرسمس کے سلسلے میں مختلف پہلوٶں کا جائزہ لیا گیا

24

اٹک، 22 دسمبر  (اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں   ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذوالفقار احمد،ڈی ایس پی اظہر شبیر اور تمام اراکین امن کمیٹی نے آمدہ کرسمس کے تہوار کے سلسلے میں مختلف پہلوٶں کا جائزہ لیا۔

ڈی سی اٹک نے اس موقع پر شرکاء کو آگاہ کیا کہ کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام جملہ انتظامات مکمل کرلیے گٸے ہیں اور اس ضمن میں تمام متعلقہ افسران اپنا بھرپور کردار ادا کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام حالات کی موثر نگرانی کے لیے کنٹرول رومز بھی قاٸم کیے گٸےہیں اور خصوصی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے،ضلعی اور تحصیل انتظامیہ مسیحی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔

اراکین امن کمیٹی نے اجلاس میں اپنی آراء پیش کیں اور ضلعی انتظامیہ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔