یونین کونسلز کی سطح پر بھی گراؤنڈز بنا رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

12

پشاور، 22 دسمبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ یونین کونسلز کی سطح پر بھی گراؤنڈز بنا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  حیات آبادپشاورمیں کرکٹ سٹیڈیم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمود خان نے کہا کہ گزشتہ صوبائی حکومت میں وزیر کھیل  رہا، اس لئے کھیلوں کے بارے میں زیادہ معلومات ہے۔انہوں نے  بتایا  کہ آئندہ سال جون تک ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا۔