اٹک،25 دسمبر (اے پی پی): حضرو میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام قائد اعظم بانی پاکستان اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی سالگرہ کی مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ مہمان خصوصی تھے ۔
اس موقع پر جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف جلد واپس آئیں گے انہی کی قیادت میں پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران محب وطن ہیں، ان کی قیادت میں جلدپاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو گا، قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے پاکستان بنایا تھا، میاں نواز شریف اس کو ایشیا کا ٹائیگر بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کہا آنیوالا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے۔
اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) سلیم شہزاد،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور، ضلعی نائب صدر افتخار احمد ڈار،تحصیل صدر ملک انصار احمد،سٹی صدر حاجی احسان خان،یوتھ ونگ کے ضلعی راہنما طلال اشرف بٹ،بلال آرائیں کے علاوہ دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے۔











