ایبٹ آباد،27 دسمبر (اے پی پی): ڈی ایس پی ثمینہ ظفر نے پہلے سلام، پھر کلام اورنوچلان کی سیاحوں کو خوشخبری سنائی ہے جس پر سیاح فیملیوں نے ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد گلیات نے نتھیاگلی میں ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کی مہمان نوازی کے ساتھ چالان نہ کرتے ہوئے برفباری کے موسم میں کھانے پینے کی اشیاء کا اہتمام کیا ،اسطرح کی مہمان نوازی سیاحت کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی ۔











