بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا ہے، وزیردفاع خواجہ محمد آصف

21

اسلام آباد۔20دسمبر  (اے پی پی):وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے حوالہ سے انہوں نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں بھی بیان دیاہے۔انہوں نے کہا  آپریشن تکمیل تک پہنچا ہے اور موپنگ اپ آپریشن جاری ہے۔ وزیردفاع نے کہاکہ اللہ کے فضل سے ہماری افواج نے کامیابی سے یہ کارروائی کی ہے، آپریشن کے حوالہ سے آئی ایس پی آر کی طرف سے تفصیلی بیان  آئے گا جس میں  تمام صورتحال کی وضاحت ہوگی۔ وزیردفاع نے کہاکہ  علاقہ کوکلئیرکرنے تک کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ اب تک کی معلومات کے مطابق دوشہادتیں ہوئی ہے اور بعض فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔