نوشہرہ ورکاں،24 دسمبر(اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنرشاہد بشیرنے کہا ہے کہ تمام مذاہب کو پاکستان میں مساوی حقوق حاصل ہیں، بلا تفریق تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہیں، کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں کی سہولت کیلئے کرسمس باراز کا انعقاد کیا گیا، گرجا گھروں کے گردو نواح صفائی کروائی جارہی ہے اور چونا بھی لگایا جارہا ہے۔
ان خیالات کااظہار کا اسسٹنٹ کمشنرشاہد بشیر نے میونسپل کمیٹی میں مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسیحی ملازمین کو کرسمس کے موقع پر نہ صرف دسمبر کی تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی کی گئی ہے بلکہ انکی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے بونس کے طور پر ایک اضافی تنخواہ بھی دی گئی ہے۔انہوں نےکہا کہ سینٹری ورکر ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کے بغیر ادارہ اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے ادا نہیں کر سکتا۔
اس موقع پر چیف آفیسر سدرہ ڈار، سپرنٹنڈنٹ میاں رضوان علی اور سینٹری انسپکٹر لقمان بھی مووجود تھے۔











