گلیات ، 29 دسمبر (اے پی پی ): گلیات کے گرد ونواح میں موسم سرما کی بارفباری کا تیسرا سپیل شروع ہو گیا ہے ، نتھیاگلی اور ملحقہ سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے۔
ترجمان جی ڈی اے احسن حمیدکے مطابق ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے عملے کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے ، برفباری کے دوران بھی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھولنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے،نتھیاگلی اور چھانگلہ میں کنڑول روم مکمل فعال ہیں۔اس کے علاوہ سیاحوں کو ڈرائیونگ میں احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔











