جلال پورپیروالہ،01 دسمبر(اے پی پی ): نجی تعلیمی ادارے میں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین ،سموگ اور حادثات سے بچاؤ کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں انسپکٹر سٹی ٹریفک پولیس علی ذولقرنین شاہ نے سکول اساتذہ اور طلباء کو ٹریفک قوانین کے بارے بریفنگ دی۔
انسپکٹر علی ذوالقرنین شاہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہی ہماری اور دوسروں کی جان ومال کی ضامن ہے، شہری شدید دھند اور سموگ میں فوگ لائٹ کا استعمال کریں اور ہمیشہ محتاط اور چوکنا رہ کر ڈرائیونگ کریں۔ ٹریفک پولیس نے طلباء اور اساتذہ کو سیٹ بیلٹ اور ہیلمیٹ کے استعمال سے حادثات سے بچاؤ بارے بھی بریفنگ دی ۔
اس موقع پر نجی سکول کے منیجنگ ڈائریکٹر رانا بابر علی خان، اساتذہ اور ٹریفک پولیس جلال پور سمیت سکول اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔











