خیرپور:عالمی انسدادبدعنوانی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد

10

خیرپور،09خیرپور(اے پی پی):عالمی انسدادبدعنوانی دن کے موقع پر سرکل آفس اینٹی کرپشن آفس تا پریس کلب تک بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی واک نکالی گئی جس کی قیادت سرکل آفیسر عبدالحمید مغل، ڈی او اصغر بوذدار، ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح، سینئر صحافی غلام قادر سومرونے کی۔ریلی میں اسکولوں، سرکاری اداروں کے افسران اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پریس کلب پرریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ بدعنوانی ہمارے معاشرے کے لیے ناسور بن چکا ہے آج پوری دنیا میں انسداد بدعنوانی کا دن منا نا عوام میں شعور بیدار کرنا ہے کہ غریب اور بے سہارا افراد اپنے مسائل اور دیگر امور میں انسداد بدعنوانی ادارے سے بھرپور مستفید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سماجی اور معاشرتی سطح پر تمام افراد آگے بڑھیں اورادارے کے توسط سے مسائل کو حل کریں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں جائز معاملات کے حل کے لیے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی،  بدعنوانی کی شکایات اور درخواستیں جلد نمٹانا ادارے کی ذمہ داری ہے ، انسداد بدعنوانی سندھ حکومت کا واحد ادارہ ہے جس میں غریب اور مسکین بے سہارا افراد کے مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے اور اداروں کی جائز کاموں پر رشوت طلب کرنے والوں کے خلاف درخواستوں پر بنا تفریق عمل کیا جاتا ہے۔