رینالہ خورد؛لپائی کے دوران چھت گرگئی، 3 خواتین زخمی، ہسپتال منتقل کردیاگیا

29

رینالہ خورد،21دسمبر(اےپی پی):نواحی علاقے منڈی احمد آباد کی آبادی رُسول پُور میں  بانسوں سے بنی چھت مٹی کی لپائی کے دوران گر گئی، چھت گرنے کے باعث 3 خواتین زخمی ہو گئی ہیں ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آر ایچ سی منڈی احمد آباد منتقل کر دیا ہے ۔