پاکپتن،21 دسمبر (اے پی پی ):تحصیل عارف والا کے نجی کالج میں ہونے والے مثالی اپورٹس گالا کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جس میں تقریب کے مہمان خصوصی ایڈینشل ڈپٹی کمشنر صلاح الدین ہاشمی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،میڈلز اور انعامات تقسیم کئیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے کھیل کے میدان آباد ہونگے تو ہمارے ہسپتال ویران ہوں گے،کالج کی سطح پر صحتمندانہ سرگرمیوں سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع ملتے ہیں۔
کالج انتظامیہ کی طرف سے تقریب میں شریک مہمانوں کو بھی شیلڈز سے نوازا گیا۔اس موقع پر ادارہ ہذا کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔











