ستر ویں انٹر نیشنل بُک فیئر، کتب بینی سے شغف رکھنے والوں کی تعداد قلیل صحیح مگر نا پید نہیں

29

کراچی،16دسمبر(اے  پی پی ): شہرِ کراچی میں یکے بعد دیگرے ادابی محافل کا انعقاد اس بات کی غما زی کرتا ہے کہ ادب ، علم دوست اور کتب بینی سے شغف رکھنے والوں کی تعداد قلیل صحیح مگر نا پید نہیں ہے ، حا ل ہی میں ستر ویں انٹر نیشنل بُک فیئر اس بات کی بھی نفی کر تا ہے کہ کُتب بینوں کی تعداد کم ہے۔

نما ئش کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ہر سال علم دوست افراد اس نما ئش میں ذیا دہ سے ذیا دہ شر کت کر رہے ہیں۔بُک ریڈنگ کے لیئے آن لا ئن کتا بوں کا وافر ذخیرہ مو جود ہے مگر کُتب بینی سے شغف رکھنے والے افراد آج بھی کتاب ہاتھ میں لے کر پڑھنے کو ذیا دہ تر جیح دیتے ہیں۔

پا نچ رو زہ اس کُتب میلے میں جہاں بڑوں نے اپنی تسکین ِروح کے لیئے پسند کی کُتب کا انتخاب کیا وہیں مستقبل کے معماروں نے بھی اس نما ئش مین اپنی دلچسپی کا اظہا ر کیا۔سوشل میڈیا کے فروغ پا نے کے بعد ہما رے یہاں یہ بحث بھی ہو چلی ہے کہ سوشل میڈیا کے اثرات کُٹب بینی پر پڑھ رہے ہیں اور کتاب پڑھنے کا کلچر متاثر ہو تا جا رہا ہے مگر اس کُتب میلے میں بڑی تعداد میں لو گو ں کی مو جودگی نے اس تا ثر کو رد کردیا ہے۔کچھ پبلیشرز نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس وقت بچوں اور نو جوان نسل میں سو شل میڈیا کا رجہان ذیادہ ہے اگر یہ صورتِ حال بر قرار رہی تو آگے چل کر کُٹب بینی پر اس کے منفی اثرات ضرور پڑھ سکتے ہیں ۔

شہرِ کراچی میں کُتب میلوں کے یکے بعد دیگرے انعقاد سے اور اِن میں لو گوں کی بڑی تعداد میں دلچسپی اس بات کی غما زی ہو تی ہے کہ کتا بوں کی فروخت تسلسل کے ساتھ جا ری ہے۔پبلیشرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقامی مصنفین  کی کتا بوں کونصاب میں بھی شامل کیا جائے۔