سندھی کلچرل ڈے کے حوالے سے سعودی عرب کے شہر جدہ اور مدینہ منورہ میں تقریبات منعقد ہوئیں

18

جدہ ،04دسمبر (اے پی پی ):سندھی کلچرل ڈے کے حوالے سے سعودی عرب کے شہر جدہ اور مدینہ منورہ میں تقریبات منعقد ہوئیں جہاں شرکاء نے سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر فوک گیتوں پر خوب رقص بھی کیا ۔

سعودی عرب کے شہر جدہ اور مدینہ منورہ میں مقیم سینکڑوں سندھ باسیوں نے سندھی کلچر ڈے کو بھرپور انداز سے منایا مقامی گلوکاروں نے فوک گیت گا کر خوب سما باندھا اور شرکاء نے اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر جہاں اپنی ثقافت کو اجاگر کیا وہیں ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تہذیب اور ثقافت صدیوں پرانی ہے جس پر ہمیں فخر ہے سندھی امن پسند قوم ہے اور سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں اپنے کلچر کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا جا رہا ہے محمد علی بخش،عامر خشک اور طارق سندھی نے تقریبات سے خطاب کیا اور کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم سعودی قیادت اور عوام کے مشکور ہیں جو سندھ سمیت پاکستان کے بھر کے عوام سے دلی لگاو رکھتے ہیں۔