نوشہرہ :پریس کلب2022 کی باڈی توڑ کر سال 2023کے انتخابات کے الیکشن کے لیے تین رکنی الیکشن کمیٹی کا اعلان

5

نوشہرہ ورکاں ۔04 دسمبر (اے پی پی ):نوشہرہ ورکاں پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں  کا ماہ دسمبر کا اور جنرل اجلاس پریس کلب آفس میں صدر راشد محمود خاور کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول  سے ھوا جس کی سعادت حافظ محمد قاسم مصطفائی اور محمد یوسف بٹ نے حاصل کی،پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے جنرل اجلاس میں ایجنڈا کے مطابق کاروائی ہوئی اور تمام ارکان کے زمہ واجبات کی ریکوری کو یقینی بنایا گیا،اور سال 2022 کی باڈی توڑ کر سال 2023کے انتخابات کے الیکشن کے لیے حافظ محمد قاسم کی کنوینر شپ میں تین رکنی الیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے،جو ووٹنگ کے لیے اھل ممبران کی فہرست جاری کر کے  رواں ماہ میں  خفیہ بیلٹ پیپر کے زریعے سال 2023 کا انتخابی عمل مکمل کریں گے اور رواں سال کا آخری اجلاس پر خلوص دعاؤں کے ساتھ احتتام پزیر ہوا۔