سکھر،07دسمبر(اے پی پی):قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینارانعقاد کیا گیا، اس موقع پر واک ریجنل الیکشن کمشنر آفیس سے ڈی آئی جی آفیس تک ریجنل الیکشن کمشنر عزیز اللہ عباسی کی سربراہی میں کی گئی، جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امین بشیر علی، میڈم شائستہ کھوسو، طارق چوہان، انفارمیشن آفیسر غلام رضا بھٹی، طلباء، سول سوسائٹی، وکلاء، تعلیم، صحت، ریونیو، پولیس، سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت اساتذہ، طلباءاور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار میں مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلباءنے ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے تقاریر کیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج قومی ووٹ ڈے منانے کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج کروا کر جمہوری عمل کا حصہ بن سکتے ہیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک و ملت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔











