سکھر۔06دسمبر(اے پی پی):سندھ حکومت کی جانب سے سکھر میں پیپلزبس سروس کا آغاز کردیا، پیپلز بس سروس کا آغاز عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
آج سے پیپلز بس سروس کی ٹرائل سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ایک بس چلائی گئی ہے، شہر کے مختلف روٹس کا شیڈول طے کر کے بہت جلد 11 مزید بسز چلائی جائیں گیں، پیپلز بس سروس کی ٹرائل سروس کا آغاز سکھر پریس کلب سے کیا گیا
ٹرائل پیپلز بس سروس میں مقامی انتظامیہ سمیت رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی سید کمیل حیدر شاہ اور ایس ایس پی سنگھار ملک موجود تھے۔
سکھر: پیپلز بس سروسز پہلے کراچی ، لاڑکانہ میں چلائی گئی تھی جس کا آغاز اب سکھر میں بھی کر دیا گیا ہے۔











