سیالکوٹ،22دسمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن میں منظوری کے لیے جمع کروائے جانیوالے 21 نقشہ جات مالکان کے حوالے کر دیئے ہیں۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کیساتھ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن میں جمع نقشہ جات کی منظوری کا عمل تیز کرنے کے لیے چیف آفیسرز فیصل شہزاد اور الفت شہزاد اور انکی ٹیم کے اہداف مقرر کئے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت نقشہ جات کی منظوری کے کیسز نمٹانے جائیں، اسی پالیسی کے مطابق دوسرے مرحلے میں درخواست گزاروں کو ڈپٹی کمشنر آفس بلایا گیا، ان میں ضلع کونسل کی حدود میں واقع 7 اور میونسپل کارپوریشن کی حدود میں 13 بلڈنگ بشمول فیکڑیز، پلازہ جات جن کے مالکان نے اپنے سرکاری فیسیں اور واجبات ادا کر دیئے تھے انکو نقشہ جات فوری فراہم کر دیئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جو درخواست گزار اپنے نقشہ جات لینے نہیں پہنچیں ان کو منظور شدہ نقشہ بذریعہ یو ایم ایس بھجوایا جائے اور جو اپنی فیس ادا نہیں کر رہے انکو نوٹسز جاری کرکے درخواستیں داخل دفتر کر دی جائیں۔











