صحت مند جسمانی سرگرمیوں سے صحت مند اور توانا معاشرے تشکیل پاتے ہیں،ڈاکٹر حسن وقار چیمہ

4

 

اٹک، 23 دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ صحت مند جسمانی سرگرمیوں سے صحت مند اور توانا معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں منی میرا تھون کے موقع پر کیا۔

منی میرا تھون تین میلہ چوک سے جھنڈا چوک تک منعقد کی گئی جس کا فاصلہ 5.9کلومیٹر تھا۔میرا تھون میں تقریباً ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔مقابلے میں پہلی پوزیشن محمد عثمان نے حاصل کی جن کو 25ہزار روپے انعام دیا گیا۔دوسری پوزیشن جابر خان نے حاصل کی جن کو 15ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حسن علی نے حاصل کی جن کو 10ہزار روپے کے کیش پرائز اور اس کے علاوہ اگلی 12پوزیشنز کو 05ہزارروپے تک کے کیش پرئز کے ساتھ تعریفی اسناد اور ٹرافیز بھی دی گئیں۔ ڈی سی اٹک سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے انعامات تقسیم کیے۔تقریب کے اناٶنسر سید نزاکت حسین شاہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس قسم کی تعمیری سرگرمیاں مستقبل قریب میں بھی جاری رہیں گی جس سے ضلع اٹک میں  صحت مند معاشرہ تشکیل پائےگا۔

ضلع اٹک کے مختلف حلقوں نے منی میرا تھون کے شاندار انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ وقار اکبر چیمہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اٹک اعجاز خان،چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشد خان، پروفیسر اعتزاز عزیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔