مری،31 دسمبر (اے پی پی ):ریسکیو 1122کے اہلکار نیو ایئر نائٹ کے موقع پر بنائے گئے ایمرجنسی کور پلان پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سیاحتی مقامات پر دستیاب وسائل کے ساتھ ریسکیو اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر رکھی ہے جبکہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم جوبیس گھنٹے آپریشنل ہے اور امدادی ہیلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری ہے ۔
ریسکیو 1122 مری میں قائم تمام ہنگامی مراکز الرٹ ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔











