اوکاڑہ؛ پولیس نے  نیو ایئرنائٹ پر دو شرا ب فروشوں کو  گرفتار کر لیا

48

اوکاڑہ،31دسمبر(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرقان بلال کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری محمد اشرف کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن محمد ارسلان اعظم اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کے مسکن پر ریڈ کر کےان کو گرفتار کر لیااور ملزمان کے قبضہ سے  نیو ائیر نائٹ پر فروخت ہونے والی والایتی شراب 60 بوتل اور چالو بھٹی بمعہ 130 لیٹر کچی شراب دیسی برآمد کر کے  الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔