ملتان،27 دسمبر(اے پی پی): ملاوٹی دودھ مافیا کیخلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز ملتان ریجن کی زیر نگرانی فوڈ اتھارٹی ٹیم نےشیر شاہ روڈ پر المکہ ملک شاپ پر چھاپہ مارا اور ایک ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ایک ہزار لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا ہے اور کہا ٹیسٹ کے دوران دودھ میں ڈیٹرجنٹ اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی اور دودھ میں قدرتی غذائیت اور فیٹ کی کمی بھی پائی گئی ہے اور کہا کہ دودھ ملتان شہر میں مختلف ملک شاپس اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے پنجاب فوڈ سے بچ نہیں سکتے۔











