ملتان؛وائس چانسلر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا نشتر ہسپتال کے شعبہ حادثات  کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

13

ملتان ،03 دسمبر (اے پی پی ):  وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے  نشتر ہسپتال کے شعبہ حادثات کا تفصیلی دورہ کیا اور عملے کی حاضری سمیت مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد فرداً فرداً تمام شعبوں میں گئے اور  فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے علاج معالجے کی غرض سے آئے مریضوں، ان کے لواحقین اور ڈیوٹی پر مامور طبی عملے سے بھی گفتگو کی اور انکی خیریت سمیت درپیش مسائل بارے بھی پوچھا۔

 وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات طبی عملے کو تمام تر سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر امجد چانڈیو، اے ایم ایس ڈاکٹر اسماعیل صدیقی، ڈاکٹر زاہد سمیت دیگر انتظامی افسران بھی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے۔