ملتان؛ موٹروے پولیس کیجانب سے ڈرائیورزکو انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے والے آلات کے طریقہ استعمال پر  بریفنگ

12

 

ملتان،16 دسمبر(اے پی پی ):انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات پرسیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری نے ڈی ایس پی قمر شہزاد بھٹی کے ہمراہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز اور سٹاف کو انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے والے آلات کے طریقہ استعمال پر بریفنگ دی گئی۔

سیکٹر کمانڈر عاطف چوہدری  نےکہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز آٹھ گھنٹے سے زیادہ ہرگز ڈرائیونگ نہیں کریں گے بصورت دیگر ایسے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاۓ گی اور دو بار سے زیادہ بار 8 گھنٹے سے زیادہ  بس چلانے والے ڈرائیورز کے لائسنس کینسل کرائے جائیں گے ۔دوران سفرمسافروں کو ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد دینے کیلئے فرسٹ آیڈ بکس کی موجودگی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے۔انہوں نے ڈرائیورز اور بس عملہ کودھند یا کم روشنی کی صورت میں سیفٹی کیلئے ریفلیکٹر جیکٹس کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی ایس پی قمرشہزاد بھٹی نےکہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے پاکستانی معاشرے میں حادثات کی صورت میں ہونے والے نا قابل تلافی جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ نومور مہم کے بارے میں ڈرائیورز کو بار بار لین تبدیل نہ کرنے ،اوور لوڈنگ اور ڈوزنگ ایٹ ویل کے بارے میں بریفنگ دی ۔

بیٹ کمانڈرقمر شہزاد بھٹی نےکہاکہ دھند کی صورت میں احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ہمیں بحیثیت قوم ٹریفک قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130پر کال کریں یا سمارٹ فون ایپلیکیشن ہمسفر ایپ کا استعمال کریں،