ملتان :سٹیڈیم کے اطراف فوڈ سٹریٹ کی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا  

7

ملتان, 04 دسمبر(اے پی پی ): سٹیڈیم کے اطراف فوڈ سٹریٹ کی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور 144.8ملین روپے کی لاگت سے فوڈ سٹریٹ کی بحالی کا آغاز کردیا گیا ہے کمشنر اشفاق احمد چوہدری کا دمدمہ، فوڈ سٹریٹ، سٹیڈیم، قلعہ کا دورہ کیا اور کہا صدیوں پرانے دربار کا طرز تعمیث سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے اور کہا قلعہ اور اطراف کے پورے مقام کو سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جائے اشفاق احمد چوہدری نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی سکیم کا بھی دورہ کیا اور پی ایچ او کو معیاری کام کرنے کی ہدایات جاری کی اور کہا شہریوں کو پراجیکٹ کی تکمیل اور حکومتی کاوش واضح نظر آنی چاہیے اور ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ڈویژنل سپورٹس افسر رانا ندیم ہمراہ تھے اور ضلعی سپورٹس افسر فاروق لطیف، ڈائیریکٹر ایڈمن پی ایچ اے غلام نبی ہمراہ تھے۔