نارووال؛ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس، ڈینگی سرویلینس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی؛ ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ

9

نارووال،16 دسمبر ( اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈینگی سرویلینس میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی سرویلینس کوروزانہ کی بنیادپرآپ لوڈکیاجائے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، اسسٹنٹ کمشنرزاپنی اپنی تحصلیوں میں ٹیموں کی کڑی نگرانی کریں۔

فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414انڈورٹیموں کی طرف سے44ہزار522  اور 74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے9ہزار13ڈینگی ایکٹویزکی گئی اس کے ساتھ ساتھ  1373ہاٹ سپاٹ کوسوفیصدچیک گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) محمدخالد،ایڈیشنل نئےڈپٹی کمشنرجنرل مہرغلام عباس  اسسٹنٹ کمشنرزذوہیب احمدانجم،شیزہ رحمان،ڈاکٹرارشدوٹو،اے سی ایچ آر ایم محمدجمیل کےعلاوہ محکمہ صحت، زراعت، لائیوسٹاک، ماحولیات، پاپولیشن،ایجوکیشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،انڈسٹریز،فارسٹ زکوت کمیٹی،میونسپل کمیٹیز ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔