پرائس مجسٹریٹس  ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کریں؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمہرغلام عباس

11

نارووال،16 دسمبر( اے پی پی): نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)مہرغلام عباس نے کہا ہے کہ پرائس مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع کی ریونیو حدود میں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کریں،ناجائز منافع خور کسی رعائیت کے مستحق نہیں،ایسے افراد نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ صارفین کی حق تلفی کے بھی مرتکب ہو رہے ہیں،صارفین کے حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے،اس سلسلہ میں پرائس مجسٹریٹس اپنا موئژکردار ادا کریں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کی ہدایت پرپرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزذوہیب انجم،ڈاکٹرارشدوٹو،شیزہ رحمان اور ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزفوکل پرسن برائے پرائسزذیشان کے علاوہ تمام پرائس مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 اس موقع پر ڈسٹر کٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم ذیشان نیاز نے پرائس مجسٹریٹس کی کار کردگی ،گرانفروشوں کو کئے گئے جرمانے اور فیلڈ میں پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے کئے گئے دوروں سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈی او انڈسٹریزذیشان نیاز نے اے ڈی سی جی نارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ یکم دسمبرسے15دسمبرتک ضلع بھرمیں پرائس مجسٹریٹس کی طرف سےمجموعی طورپر16ہزار655 انسپیکشنزکی گئی جن میں 1ہزار52  دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طورپر17لاکھ29ہزارہزارروپے جرمانہ  کیاگیاجبکہ40مقدمات درج کیے گئے اور283دوکانداروں کوپابندسلاسل کیاگیااورضلع نارووال ریکنگ کے اعتبار سےچوتھےنمبرپررہا۔

اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنرشکرگڑھ شیزہ رحمان اور ڈی ڈی زراعت کی طرف سے پرائسزکے حوالے سےنمایاں کارکردگی پر انہیں شاباش دی گئی۔