لاہور،30دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی ہے ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ/تخفیف اور وفاق اور صوبائی سٹیک ہولڈرز بالخصوص پنجاب کے درمیان کوآرڈینیشن میکنزم سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر اعلیٰ کو نئے تیار کردہ قومی رسپانس نظام کے اصولوں سے آگاہ کیا جس میں کسی بھی آفت کے آنے سے پہلے ہی اس کا پتہ لگانے کے لئے بنیادی طور پر ٹیکنالوجی سے چلنے والے ابتدائی انتباہی نظام شامل ہو گا ۔ انہوں نے عالمی توجہ کے لیے وسیع تر قومی منصوبہ بنانے کی ضرورت کا جائزہ بھی لیا۔











