ٹنڈو محمد خان؛ محکمہ آرکیالوجی کا گاوں ڈاڈوں میں   مغلیہ دور کی تاریخی مسجد کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ

72

ٹنڈو محمد خان،31 دسمبر(اے پی پی):وزیر ثقافت سندھ کی ہدایت پر محکمہ آرکیالوجی کی ٹیم انجینئر محمد انیس اور ولی محمد چنہ کی قیادت میں گاوں ڈاڈوں پہنچ کر مغلیہ دور کی تاریخی مسجد کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔

وزیر ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے گاؤں ڈاڈوں میں 400 سالہ پرانی مغلیہ دور کی جامع مسجد کے تعمیراتی کام کا نوٹس لیا تھا۔مسجد کے تزئین و آرائش کے کام کے سلسلے میں محکمہ آرکیالوجی کی ٹیم گاؤں ڈاڈوں پہنچی۔انہوں نے مسجد کی پیمائش کی اور مرمت کے کام کا تخمینہ لگایا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد مغلیہ دور کی 400 سال پرانی تاریخی مسجد کی مرمت کا عمل شروع کر دیا جائے گا،تاریخی عمارات کی حفاظت کرنا مقامی افراد اور حکومت کا فرض ہے۔