اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے لیبیا کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیر تجارت کے دفتر میں ہونیوالی ملاقات میں لیبیا کے پارلیمانی وفد کی قیادت لیبیا کی پارلیمنٹ کے فرسٹ ڈپٹی اسپیکر فوزی التحیر النویری کررہے تھے۔ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔











