ملتان, 19 دسمبر(اے پی پی ): ملتان آرٹس کونسل میں یہ تقاریب تین جنوری تک جاری رہیں گی چودہ روزہ تقاریب کے پہلے روز بریٹین انٹرنیشنل کے الاول کیمپس کے ہونہار طلبہ کیلئے سالانہ تقریب تقسیم انعامات سجائی گئی جس میں طلبہ نے ٹیبلوز سمیت دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر اور تعمیر وطن کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا چیئرمین بریٹین گروپ آف سکولز اینڈ کالجز جاوید اقبال، ڈائریکٹر أپریشنز مسز ثوبیہ خلیل، ڈائریکٹر فنانس ثاقب یونس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسز جویریہ شاہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسز سعدیہ عامراور مہمانان خصوصی ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن ملتان راؤمحمد ندیم شاہداور پروفیسر طاہر پرویز نے طلبہ کی شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان میں انعامات تقسیم کیے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ ہمارے روشن مستقبل کی نوید ہیں اور یہ انشاءاللہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔











