اسلام آباد،12دسمبر (اے پی پی):قازقستان کا پارلیمانی وفد پاکستان کے تین روزہ دورہ پر ہے۔وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری قازقستان کے وفد کی میزبان ہیں۔قازقستان کے وفد کی قیادت چئیر مین مجلس آف پارلیمنٹ یرلان کوشانوو کر رہے ہیں۔میزبان وفاقی وزیر شازیہ مری نے وفد کا پاکستان آمد پر استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔
وفد نے پارلیمنٹ ہائوس کے احاطہ میں یادگاری پودا لگایا اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔پاکستان اور قازقستان پارلیمانی فرینڈشپ فورم کی بھی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات ہوئی۔ شازیہ مری نے قازقستان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔اس موقع پر شازیہ مری نے کہا کہ پاکستانی قوم قازقستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔











