پاکستان اور  انگلینڈ کے مابین دوسراٹیسٹ میچ ، ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو  کرکٹ اسٹیڈیم سجانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی

14

ملتان،02 دسمبر(اے پی پی):پاکستان اور  انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ  9 دسمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔اس سلسلے میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو  ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سجانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ایم ڈبلیو ایم سی کے100 ورکرز  ملتان کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور تمام انکلوژرز کی نشستوں کی واشنگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ٹیسٹ میچ کے موقع پر پارکنگ ایریا اور پورے روٹ کی صفائی کی جائے گی۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے  سی ای او حق نواز چوہان کی ہدایت پر ورکرز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ سی ای او حق نواز چوہان نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ملتان میں ٹیسٹ میچ کا انعقاد شہر اولیاء کے لئے ایک اعزاز ہے اور اس انٹرنیشنل ایونٹ کے موقع پر صفائی کے  بھرپور انتظامات کئے جائیں گے۔