اوکاڑہ: ریسکیو1122 نے نومبر میں 2854 افراد کو مدد فراہم کی۔ ظفر اقبال

9

اوکاڑہ،02 دسمبر (اے پی پی): ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس اوکاڑہ سنٹرل اسٹیشن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 594 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی جبکہ 2060کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 12906 کالز موصول ہوئی ہیں جس میں 2951 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 7434غیر متعلقہ اورمس کالز، 2469 معلوماتی،39رونگ کالزاور 13فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب98کالز فی دن ہے۔2951ایمرجنسیز میں 827روڈ ٹریفک حادثات، 1744 میڈیکل،33آگ لگنے کے واقعات،93کرائم اور254 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ 827روڈ ٹریفک حادثات میں 871افراد متاثر ہوئے جن میں 6 0افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ348 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 517متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 33واقعات رونما ہوئے جن میں 05 کمرشل ایریا،07رہایشی علاقے جبکہ 21 واقعات دیگرایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ(10)، گیس لیکج(02)، نامعلوم (05)، دیگر (04) اور لاپرواہی (12)شامل ہیں۔ آگ لگنے کے واقعات میں ریسکیو 1122 نے بر وقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباَ 11Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 446مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 208مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالز منتقل کیا گیا جبکہ 238افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔