پہلی بارخواجہ سراؤں کو بینظٰیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شازیہ مری

29

اسلام آباد، 02 دسمبر ( اےپی پی): وفاقی وزیر برائے  تخفیف غربت و سماجی تحفظ اورچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے اپنےویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ  حکومت پاکستان نے پہلی بارخواجہ سراؤں کو بینظٰیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ نادرہ سے اپنے شناختی کارڈ میں بطور خواجہ سرا اندراج کروائیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ تحصیل آفس میں جا کر سروے میں اپنا نام رجسٹر کروائیں۔ کامیاب اندراج کے بعد خواجہ سراؤں کو 7 ہزار روپے کی امداد سہہ ماہی مل سکے گی جس کی آگاہی ان کو 8171 میسج کے ذریعے کی جائے گی۔ ہماری طرح خواجہ سرا اس معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال بھی حکومت کا فرض ہے۔