کوئٹہ،07دسمبر(اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کےریجنل آفس کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان شاہد اسلام اللہ نے بلوچستان میں این ایچ اے کے جاری منصوبوں اور مواصلاتی نیٹ ورک کے متعلق بریفنگ میں حالیہ سیلاب و بارشوں کے بعد بلوچستان کے مختلف شاہراہوں اپ گرڈیشن کے کام کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر مولانا اسد محمود نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں مواصلات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سیلاب سے متاثرہ بین الصوبائی شاہراہوں کو دوبارہ بنانے سمیت سی پیک کے مغربی روٹ پر کام مزید تیز کرنے کی متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایات دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی تسلی بخش ہے، میں نے بطور وفاقی وزیر مواصلات کے ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے مختصر وقت میں کافی اقدامات اٹھاے ہیں۔











