کراچی ،25دسمبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی 146ویں سالگرہ کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی، پھول کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے مہمانوں کے کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مزار آمد کے موقع پر چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر کامران خان ٹیسوری کے پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سندھ کابینہ کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔











