اوکاڑہ،04جنوری (اے پی پی): اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں شدید دھند پھیلنے سے حد نگاہ 20 میٹر تا 50میٹر ہو گئی، دھند کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ٹریفک میں سست رفتاری اور مشکلات کا سامنا ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ فوگ لائٹس کو استعمال کرتے ہوئے گاڑیاں اپنی لین میں رکھ کر چلائیں۔











