تھانوں اور پولیس دفاتر کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں،سربراہ لاہور پولیس

18

لاہور۔20جنوری  (اے پی پی):سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں پولیس دفاتر کے انفراسٹرکچر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز کی مختلف برانچز کی اپ گریڈیشن اور تزنین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا۔سربراہ لاہور پولیس نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی اور فیتہ کاٹ کر ویلفیئر و پنشن برانچ، اپیل برانچ،اسٹیبلشمنٹ اور ریڈر سمیت مختلف برانچز کی تکمیل شدہ اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کا افتتاح کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان،ڈی ایس پی ڈویلپمنٹ مصطفی حسن،انچارچ بلڈنگ برانچ اشتیاق و دیگر افسران موقع پرموجود تھے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے اپ گریڈ کی گئی برانچز کے تعمیراتی و تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کو سراہا۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے سی سی پی او کو اپ گریڈیشن بارے بریفنگ دی۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ تھانوں اور پولیس دفاتر کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس دفاتر میں جدید سہولیات کی فراہمی ملازمین کے لئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانا مشن ہے۔غلام محمود ڈوگر نے مذید کہا کہ پولیس دفاتر میں سہولیات کی فراہمی سے سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر ہوا ہے۔یاد رہے کہ سی سی پی او کی حالیہ تعیناتی کے دوران تھانہ چوہنگ، گوالمنڈی،قلعہ گجر سنگھ،گلشن راوی، تھانہ فیصل ٹائون کی نئی بلڈنگز تعمیر ہوئیں۔ڈویژنل ڈولفن سکواڈ ہیڈکوارٹرز سٹی ڈویژن کی نئی عمارت تعمیر کی گئی جبکہ ایس ڈی پی او نولکھا کے دفتر کی نئی عمارت بھی تعمیر ہوئی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز کے مختلف برانچز میں واٹر ڈسپنسر،فلور ٹائلنگ، پیلنگ، سیلنگ،الیکٹرک ورک، ریکارڈ ریکس اور ورکنگ سٹیشنز بنائے گئے جن پر تقریبا گیارہ لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔