حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے؛ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ

13

سکھر،28جنوری(اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، سلیکٹڈ حکومت ختم ہونے کے بعد عمران خان کا ذہن مفلوج اور دماغ کام نہیں کر رہا۔

 ہفتہ كو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اوباڑو پہنچے جہاں انهوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر جام مہتاب خان ڈہر سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی ۔  صوبائی وزیر سید ناصر حسین، مکیش کمار چاولہ اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ  تھے۔

تعزیت کے بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوا ہے تب سے عمران خان ذہنی مریض بن گئے ہیں اور مجھے نہیں پتہ اسکا ذہن کس طرح کام کرتا ہے۔ پہلے امریکہ پر آیا اور اب محسن نقوی پر آ گیا ہے۔میں یہی کہوں گا جب سے اسکی سلیکٹڈ حکومت گئی اسکا ذہن کام نہیں کر ہا،جو لوگ اسکو لے کر آئے تھے وہ بھی اب اس کو سمجھ گئے پیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ مہنگائی پر قابو پائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے خراب ڈیل کی ،  مہنگائی اسی وجہ سے بڑھی ہے۔ کو شش کر رہے ہیں کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم ہو۔