نوشہرہ ورکاں؛کم گیس پریشر کے خاتمے کیلئے عملی طور پر کام کا آغاز ہو گیا، بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کیا جا رہا

13

نوشہرہ ورکاں، 28جنوری( اے پی پی):جنرل مینجر سوئی ناردرن گیس پنجاب کی ہدایت  پر نوشہرہ ورکاں سٹی کی 60 ہزار آبادی کے سوئی گیس صارفین کو کم گیس پریشر کی شکایت  میں بہتری لانے کے لیے عملی طور پر کام کا آغاز ہو گیا ہے اور برسوں پرانی مختص لائن سے بدورتہ،کڑیال کلاں اور بڈھا گورائیہ

لائنز کو علیحدہ کر کے ببر برانچ کی مین لائن سے منسلک کیا ج

 ببر روڈ سے کڑیال کلاں لائن کو سٹی گیس پائپ لائن سے علیحدہ کیے جانے کے فیصلے پر عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔دونی چند،ڈیرہ جموں والا،ببر اور دیگر دیہات اور نوشہرہ ورکاں سٹی میں گیس سپلائی بہتر بنانے کے لیے ببر برانچ پر  سوئی گیس حکام اور عوامی نمائندگان کی کاوشوں سے  میگا سائز لائن ڈالی جا رہی ہے، جس سے علاقہ بھر میں سوئی گیس سپلائی اور گنجان آباد محلوں میں کم پریشر کی شکایات کا خاتمہ یقینی ہو گا۔