رحیم یار خان؛ ٹائر جلا کر آئل نکالنے والے غیر قانونی پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

52

رحیم یار خان،19 جنوری(اے پی پی): شہریوں کی شکایت پرضلعی انتظامیہ نے ٹائر جلا کر آئل نکالنے والے غیر قانونی پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چک53پی پُل سنی اور پتن منارہ روڈ پر قائم دو غیر قانونی پلانٹس منہدم کر دیئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سرمد علی بھاگت کی سربراہی میں ضلع کونسل، ماحولیات، پولیس اور محکمہ صحت نے آپریشن میں حصہ لیا۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سرمد علی بھاگت نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے آبادی کے نزدیک ٹائر جلا کر آئل نکالنے کے غیر قانونی پلانٹس کی نشاندہی کی گئی تھی، غیر قانونی پلانٹس کے باعث شہریوں کو صحت عامہ کے مسائل کا سامنا تھا، یہ غیر قانونی پلانٹس ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے تھے جبکہ پلانٹس مالکان نے کسی بھی متعلقہ محکمہ سے این او سی بھی حاصل نہیں کی تھی۔

 اسسٹنٹ کمشنر سرمد علی بھاگت نے کہا کہ غیر قانونی پلانٹس کو منہدم کرتے ہوئے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔