رینالہ خورد؛ خاتون سب انسپکٹر عظمت نسیم ایس ایچ او تھانہ کینٹ تعینات

41

رینالہ خورد،19جنوری (اے پی پی): انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن (ر)محمد فرقان بلال نے خاتون سب انسپکٹر عظمت نسیم کو ایس ایچ او تھانہ کینٹ تعینات کر دیا۔

خاتون سب انسپکٹر پہلے بھی تھانہ کینٹ میں بطور ایس ایچ او اپنے فرائض بخوبی دے چکی ہیں۔ خاتوں سب انسپکٹرعظمت نسیم کا شمار پر وفیشنل اور محنتی پولیس افسران میں ہو تا ہے ۔

دریں اثناء سابقہ ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر اعجاز احمد ڈوگر کو ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ جبکہ ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ سب انسپکٹر فیصل نواز کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ صدر رینالہ خورد کو تعینات کیا گیا ہے۔