رینالہ خورد26جنوری(اے پی پی)سویڈن میں قرآن مجید کے بے حرمتی پررینالہ خورد میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے طلبہ اورمقامی ڈاکڑز نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی ۔ انوارشہید کالونی پل سے کلمہ چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر سویڈن کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں شریک ڈاکٹرجواد طیب ،حافظ زبیر فاروق، سٹوڈنٹ لیڈر اوکاڑہ یونیورسٹی نے ریلی کلمہ چوک پہنچنے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن کے سفیر کو فوری طور پرملک بدرکیا جائے اورناموس قرآن کیلئے قانون سازی کی جائےتاکہ آئندہ کوئی بھی قرآن مجید کی بے حرمتی نہ کرے ہم سویڈن میں ہونے والے اس واقع کی پرزور مذمت کرتے ہیں مذمتی ریلی کلمہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی جہاں پر امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی#











